• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اپریل 2017 ء کا چوتھا ہفتہ، 11 فدائی حملے، 17 صہیونی زخمی

پیر 01-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7003
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اپریل کے چوتھے ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں نے  11 فدائی کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 17 صہیونی زخمی ہوئے۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تل الربیع (تل ابیب) میں ایک فدائی حملے میں چار صہیونی زخمی ہوئے۔ یہ فدائی

حملہ 19 سالہ عماد ضرار الاغبر نے کیا تھا جسے صہیونی فوج نے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اسیل کعابنہ کے بیت المقدس میں قلندیا چوکی کےقریب فدائی حملے میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئی۔ صہیونی فوج نے کعابنہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں  فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تقوع کے مقام پر تین صہیونی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک صہیونی آباد کار کے زخمی ہونے کی خبر رپورٹ کی گئی۔

اریحا شہر میں صہیونی حکام کے ذرائع کے مطابق سنگ باری سے ایک صہیونی آباد کار کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔

بیت لحم میں فلسطینی مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

رام اللہ میں سنجل کے مقام پر فلسطینی سنگ بازوں نے صہیونی آباد کاروں کی ایک بس کو سنگ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حوارہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ فلسطینی لڑکے امجد ماھر صلاح کو حراست میں لیا ہے۔

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کے مطابق اپریل کے چوتھے ہفتے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 75 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جب کہ 149 مقامات پر صہیونی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 بار فلسطینیوں نے سنگ باری اور شیشےکے ٹکڑوں کو اسرائیلی فوج کے خلاف بہ طور ہتھیار استعمال کیا۔ اسی ہفتے اسرائیلی انتظامیہ نے 49 سالہ فلسطینی شہیدہ سہام راتب النمر کا سجد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔

ایک دوسرے شہید صہیب مشاہرہ کا جسد خاکی بھی اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے 19 سالہ عبدالحمید ابو سرور، 16 سالہ محمد ناصر محمود الطرائرہ، 29 سالہ محمد جبارہ احمد الفقیہ، 31 سالہ رامی محمد زعیم علی العورتانی، 39 سالہ مصباح ابو صبیح، 28 سالہ فادی احمد قنبر اور 25 سالہ اباہیم محمود مطرکے جسد خاکی تحویل میں لے رکھے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.