• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوری 2017ء میں مسجد ابراہیمی 47 مرتبہ اذان سے محروم

جمعرات 02-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5903
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوری 2017ء  کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 47  بار اذان سے محروم رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل شہر کے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرصہیونی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ جنوری کے مہینے میں یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں تاریخی مسجد میں نماز کی ادائیگی پر 47 بار پابندی عائد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائیگی پرپابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے اور صہیونی یہ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں قائم مسجد ابراہیمی جسے حرم ابراہیمی بھی کہا جاتا ہے کی نسبت جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت کی جاتی ہے۔

وہیں پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار بھی ہے۔ سنہ 1994ء میں ایک یہودی دہشت گرد نے مسجد میں نماز فجر کے وقت گھس کر نمازیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کو بنیاد پر بنا کر اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔ مسجد کا 45 فی صد حصہ مسلمان نمازیوں کے لیے جب کہ 55 فی صد یہودی انتہا پسندوں کے لیے مختص کیا گیا۔ مسجد کی زمانی اعتبار سے بھی تقسیم کی گئی۔ اس تقسیم کے باوجود مذہبی مواقع کی آڑ میں اسرائیلی انتظامیہ مسلمانوں کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے پراکثر پابندی عائد کیے رکھتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنوری 2017ء میں مسجد ابراہیمی 47 مرتبہ اذان سے محروم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.