• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2016ء: صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے600 واقعات

پیر 19-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5384
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال ( 2016ء) میں مجموعی طورپر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 600 بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سلامہ المعروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صہیونی افواج کے ہاتھوں صحافیوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے تاکہ صہیونی فوج کے جنگی جرائم کا پردہ چاک کرنے کی ابلاغی مساعی کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں صحافتی قوانین اور بنیادی ابلاغی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات کا نوٹس لے اور فلسطین میں ابلاغیات پر قدغنیں عاید کرنے کی صہیونی پالیسی کی موثر طریقےسے روک تھام کی جائے۔

 جرنلسٹ سپورٹس یونین جانب سے جاری کردہ ایک  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج ، پولیس اور دوسرے اداروں کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں روز کا معمول ہیں۔ کئی بار فلسطینی ابلاغ اور اشاعتی اداروں کو نوٹس بھیجے جاتے ہیں اور انہیں بند کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

گذشتہ ماہ صہیونی افواج کی جانب سے صحافیوں اور ابلاغی اداروں کے حقوق کی 40 بار پامالیاں کی گئیں۔ اس دوران  متعدد صحافیوں حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ایک صحافی شہید، 53 زخمی اور 137 کوحراست میں لیا گیا۔

اس دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران گولیاں مار کر متعدد صحافیوں کو زخمی کیا گیا۔ صحافتی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں صحافیوں کے گھروں پر دھاؤے اور توڑ پھوڑ بھی شامل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسنہ 2016ء: صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے600 واقعات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.