• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2016ء میں صہیونیوں کے مقدس مقامات پر 1200 بار حملے

بدھ 04-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5564
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطین میں مقدس مقامات پر حملوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں گذشتہ برس مقدس مقامات اور مساجد پر یہودی آباد کاروں اور صہیونی فورسز کے حملوں کے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات بالخصوص بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے پہلے قبلہ (مسجد اقصیٰ) اور غرب اردن کے شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کی سیکڑوں بار بے حرمتی کی گئی۔ مجموعی طور پر گذشتہ برس یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقدس مقامات پر 1200 بار حملے کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے مسجد ابراہیمی میں 644  بار اذان پر پابندی عائد کی جب کہ مسجد کو مکمل  10 دن تک یہودیوں کے لیے کھولا گیا اور مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2016ء میں مقدس مقامات اور عبادت گاہوں پر یہودیوں نے 188 بار حملے کیے، فروری اور مارچ کے دوران 100، اپریل میں 124،مئی میں 100،جون میں 44، جولائی میں 87، اگست میں 107 بار مقدس مقامات پر حملے کیے گئے۔

ستمبر میں 90 بار یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی، اکتوبر میں 45، نومبرمیں 95 اور دسمبر میں 154  مرتبہ مقدس مقامات کا تقدس پامال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی اشرار کے دھاوؤں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکومت بھی مقدس مقامات کے خلاف سازشوں میں پیش پیش رہی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس یہودی شرپسندوں کو مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں داخل ہونے کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے رہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے نام نہاد ماہر آثار قدیمہ کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اوربیت المقدس کے قبرستانوں کی بھی بے حرمتی روز کا معمول رہی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسنہ 2016ء میں صہیونیوں کے مقدس مقامات پر 1200 بار حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.