فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک دفاع اطفال کے مندوب عائد قطیش نے خبر رساں ادارے’قدس پریس‘کو بتایا کہ سنہ 2016ء میں فرعون صفت صہیونی فوج نے غرب اردن میں 12 فلسطینی نونہال شہید کیے۔ سنہ 2016ء کے دوران کل شہداء کی تعداد 35 ہے جب کہ 2015ء کے دوران غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 26 فلسطینی شہید کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس صہیونی فوج کی دہشت گردی میں بیت المقدس اور غرب اردن میں 32 فلسطینی بچوں کو شہید کیا گیا، جب کہ غزہ کی پٹی سے 3 فلسطینی بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔
قطیش کا کہنا ہے کہ کئی فلسطینی بچوں ک ماورائے عدالت وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ان میں ندیم نوارہ کا نام شامل ہے جسے صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Â گولیاں مار کر شہید کیا۔
تحریک دفاع اطفال کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس شہید کیے گئے 35 بچوں میں سے8 کے جسد خاکی اب بھی صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔ ان میں 16 سالہ محمد ناصر محمود خلیل طرایرہ، الخلیل کے 15 سالہ کاید ثلجی رجبی،بیت المقدس کے 14 سالہ محمد نبیل جودت سلام کا نام شامل ہے۔