• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں 2000 مکانات کی تعمیر کی منظوری کا اسرائیلی منصوبہ

پیر 25-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8028
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے لیے مزید 2000 مکانات کی تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’سول ایڈمنسٹریشن‘ کے زیرانتظام سپریم پلاننگ کمیٹی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ’المظلہ‘ تہوار کے اختتام کے بعد کسی بھی وقت غرب اردن کے علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

اخبار نے حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم پلاننگ کمیٹی کے ارکان کی اکثریت نے غرب اردن میں مزید مکانات کی تعمیر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور تعمیراتی اقدامات ان کے ہاں زیرغور ہیں۔ اگر کمیٹی مکانات کی تعمیر کی منظوری دیتی ہے تو ان کی تعمیر کے فوری ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔

’ہارٹز‘ نے اسرائیلی عہدیدار کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے ان کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے اتور کے روز وزراء ک بتایا گیا کہ مکانات کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے اجلاس کو امریکی مطالبے پرملتوی کیا گیا ہے تاکہ جنرل اسمبلی کےاجلاس کے دوران اسرائیل پر کوئی دباؤ نہ ڈالا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں مکانات کی تعمیر کی منظوری اور دیگر منصوبوں کا اعلان 19 ستمبر کو ہونا تھا مگر اس سے اگلے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات طے تھی۔ اس لیے یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی تعمیراتی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پر غور محمود عباس سے صدر ٹرمپ کی ملاقات کے بعد تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں 2000 مکانات کی تعمیر کی منظوری کا اسرائیلی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.