مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے زیرحراست ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو 20 ماہ قید کے بعد رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فہمی موسیٰ راتب ھیمونی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے اسیر ھیمونی کو 25 مئی 2015ء کو Â گرفتار کیا تھا۔فہمی ھیمونی کو بیس ماہ کے دوران ریمون، جزیرہ نماالنقب اور دوسری جیلوں میں قید رہے۔ ان پراسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری سمیت متعدد دیگر الزامات عائاد کیے گئے تھے۔