• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس اور غرب اردن میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،20 گرفتار

اتوار 23-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4788
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں اتوار کے روز قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس میں آخری اطلاعات تک 20 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں دو اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں اور فوجیوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ دو مطلوب فلسطینیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے حراست میں لیا گیا۔ ایک شہری کو شمالی وادی اردن کے فصائل کے مقام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن کے شہروں قلقیلیہ میں عزون اور الخلیل کے شمالی قصبے سعیر سے گھروں میں چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں نقد رقم بھی قبضے میں لی ہے جسے ’دہشت گردی‘ کے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم دوسری جانب فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں نقدی اور زیورات کی لوٹ مار کررہی ہے۔ فلسطینی شہروں میں گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں خواتین کے زیورات اور گھروں میں موجود رقوم بھی ان سے چھین لی گئیں۔

مشرقی الخلیل میں کفر ثلث کے مقام پر اسرائیلی فوج نے سابق اسیر علی شواھنہ کے گھر پربھی چھاپہ مار۔ علی شواہنہ حال ہی میں 14 سال کے بعد اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوئے ہیں۔ رہائی کے فوری بعد قابض فوج نے انہیں دوبارہ حراستی مرکزمیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ادھر القدس شہر اور نواحی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 18 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز قابض فورسز نے بیت المقدس میں سلوان، العیساویہ، عناتا، جبل مکبر اور شعفاط پناہ گزین کیمپ پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ گھروں میں توڑپھوڑ کی اور پیسے اور زیورات لوٹ لیے۔

سلوان سے آٹھ اور العیساویہ سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ تین فلسطینی شعفاط کیمپ سے جب کہ تین جبل مکبر سے حراست میں لیے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس اور غرب اردن میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،20 گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.