• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل فوجیوں کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی شہید

جمعہ 12-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9846
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج میں قائم پناہ گزین کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کیاجب کہ دوسرا فلسطینی غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر شہید ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشرقی البریج کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے جھڑپوں کےدوران نہتے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید فلسطینی 16 سالہ امیر عبدالمحمید ابو مساعد کے سینے میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ (دسمبر) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کےبعد فلسطین بھر میں اس اقدام کے خلاف ورز مرہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔

درایں اثناء غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 17 سالہ علی عمر نمر قینو شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق قینو کے سرمیں گولیاں لگیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.