• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

1967ء کے بعد 15 ہزار فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں اذیتیں دی گئیں

منگل 07-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6332
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں 15  ہزار فلسطینی خواتین کو اذیتیں دی گئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ چند برسوں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے کریک ڈاؤن کے دوران فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کے تناسب میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت بھی اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ’’ھشارون‘‘ میں 56 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 16 نابالغ بچیاں ہیں جب کہ 11 خواتین مختلف نوعیت کی بیماریوں کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج نے 170 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا۔ ان میں دو خواتین اب بھی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید ہیں۔ ان میں صباح فرعون احسان دبابسہ بدستور انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیرخواتین پر تشدد کے ہرطرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ خواتین کو قید تنہائی، اہل خانہ اور اقارب سے ملاقات سے محروم، علاج معالجے میں لا پرواہی جیسے ہتھکنڈوں کا عام سامنا ہے۔

سنہ 1987ء میں پہلی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فورسز نے 3000 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ دوسری تحریک انتفاضہ میں 2000ء میں 900 خواتین کو حراست میں لیا گیا تھا۔ سنہ 2015ء میں شروع ہونے والی انتفاضہ القدس کے دوران بھی سیکڑوں خواتین کو حراست میں لیا گیا  جب کہ 27 خواتین کو شہید کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.