مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ایک اور فلسطینی گھر کو مسمار کر کے اس کے رہائشیوں کو بے گھر کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے بھاری نفری کی حفاظت تلے زمر ٹاؤن کا رخ کیا اور وہاں پر موجود ایک فلسطینی گھر کو بغیر کسی اطلاع کے مسمار کردیا۔اس واقعہ کے بعد علاقے بھر میں کشیدگی پھیل گئی۔ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں 18 لاکھ فلسطینی باشندے رہائش پزیر ہیں جنہیں ایک منظم انداز میں اسرائیلی جارحیت کا روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔
