• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی عدالتوں سے19 فلسطینی بچوں کوانتظامی حراست کی سزائیں

جمعہ 21-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4763
0
SHARES
4
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کو انتظامی نوعیت کی ظالمانہ سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس ماہ کے دوران صہیونی فوجی عدالتوں سے 19 فلسطینی بچوں کو بغیر کسی جرم کے قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی تحریک دفاع اطفال کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 میں سے چھ بچوں کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ مواد کی آڑ میں کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 بچوں کو مختلف عرصے کے لیے انتظامی حراست کے تحت جیلوں میں رکھا گیا۔ بعض بچوں کو تین اور بعض کو آٹھ ماہ کے لیے جیلوں میں ڈالا گیا۔

عالمی تحریک دفاع اطفال کے ڈائریکٹر خالد قرماز کا کہنا ہے کہ پچھلے سال یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران سیکڑوں فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں پانچ بچوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ فیس بک پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے میں ملوث تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی رام اللہ میں عوفرعدالت کے حکم پر 17 سالہ فلسطینی احمد حسین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

فیس بک پر سرگرمیوں کی پاداش میں حسین کو اپریل 2016ء میں عسقلان جیل میں ڈالا گیا جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک آٹھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی عدالتوں سے19 فلسطینی بچوں کوانتظامی حراست کی سزائیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.