• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 18 فلسطینی گرفتار

منگل 12-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8547
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں آج گھر گھر اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کارکن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سیکیورٹی فورسز کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماداما قصبے میں متمرکز اسرائیلی فوج نے شہید عمر زیاد کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ ریاض اور فتحی قط نامی شہروں کے گھروں میں گھس کر بھی توڑپھوڑ کی۔ تلاشی کے دوران ماداما سے مصطفیٰ ریاض قط کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریاض قط بین الاقوامی حقوق اطفال کے کورآرڈینیٹر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بورین قصبے میں چھاپے کے دوران اسعید ولید النجار نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

زیتا جماعتین پر چھاپے کے دوران یوسف ناصر نامی نوجوان کو خود کو سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران وقاص نوفل ، سابق اسیر براء نبیل ثبواتبہ، بیت لحم سے عبدالشافی الدحلہ  کو گرفتار کیا۔

جنین شہر میں تلاشی کے دوران رمانہ قصبے میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے دھم ابو الباسم جبارین اور وسیم مطاحن کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس مین البساتین کالونی، شاہراہ حیفا اور دیگر مقامات پر اسرائیلی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غرب اردن اور بیت المقدس سے آج منگل کو 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں بیشتر اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 18 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.