• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’1700‘ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے 17 روز مکمل

بدھ 03-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7039
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے آج 17 روز مکمل ہوچکے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی قائم کردہ مشترکہ فالو اپ کمیٹی کے مطابق  اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے خلاف
صہیونی ریاست کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا آج 17واں روز ہے۔ قیدیوں کے حوالے سے تشویش بھی لاحق ہے کیونکہ صہیونی جیلر اور تفتیش کار قیدیوں کو زدو کرب کرنے اور انہیں قید تنہائی کی سزائیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے پر بدستور پابندی عائد ہے۔

کلب برائے اسیران اور محکمہ امور اسیران کاکہنا ہے کہ جیلوں میں مسلسل سترہ روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران اپنی ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسیران کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں قیدیوں کے تمام جائز اور مسلمہ حقوق فراہم نہیں کیے جاتے اس وقت تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیلی قید تنہائی ختم کرنے، انتظامی حراست کی پالیسی روکنے اور اسیران سے ان کے اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتا وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

جمہوری محاذ کےاسیران نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ سات مئی سے پانی پینا بھی ترک کردیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 بچے، 1200 مریض قیدی بھی شامل ہیں جن میں 21 کینسر اور 17 امراض قلب کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.