• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 161 صہیونی قبلہ اوّل میں داخل

بدھ 31-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7363
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ماہ صیام کے باوجود صہیونی اشرار کی جانب سے قبلہ اوّل کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 161 صہیونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو دن کے پہلے حصے میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سو سے زائد صہیونی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

قدس پریس کے مطابق شام کے وقت پھر دسیوں صہیونی آباد کار قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ ان میں صہیونی طلباء اور ان کے مذہبی رہنما بھی شامل تھے۔

صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب دوسری طرف فلسطینی نمازی اور روزہ دار بھی عبادت کے لیے قبلہ اوّل آ رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے فلسطینی روزہ داروں کو روکنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جب کہ صہیونی شرپسندوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

ادھر کل منگل کو اسرائیلی فوج نے قبلہ اوّل کے محافظوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں کو اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی روزہ داروں کو صہیونی آباد کاروں کے ممکنہ حملوں سے بچانے کی کوشش کررہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 161 صہیونی قبلہ اوّل میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.