• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مریضوں کی تعداد 1600 ہوگئی

جمعرات 03-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4901
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید سات ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی انتظامیہ کی کھلی غفلت کا شکار ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق فلسطینی اسیر اور اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن ابراہیم العباسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید مریض فلسطینی اسیران کی تعداد 1600 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے 120 فلسطینی اسیران کو کینسر، دل ،شوگر اور فشار خون جیسے امراض لاحق ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

العباسی نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے فلسطینی مریض اسیران کے حوالے سے کھلم کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جس کا ثبوت سابق فلسطینی اسیر یاسر حمدونہ کی دوران حراست علالت اور صہیونی انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں 25 نومبر کو شہادت کا واقعہ پیش آیا۔ پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیلی انتظامیہ کی غفلت سے 208 فلسطینی مریض اسیران جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسرحمدونہ نے 18سال اسرائیلی جیل میں گذارے۔ دوران حراست ہم بھی کچھ عرصہ ان کے قریب رہے۔ اسرائیلی فوج ہرگھنٹے جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہراساں کرتے اور ہروقت انہیں تشدد کا نشانہ بناتے۔

فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید مریض فلسطینی اسیران کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی مریضوں کے علاج معالجے کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں میں بھی فلسطینی مریض قیدیوں کے حقوق کے لیے موثر اور جاندار مہمات چلائی جائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مریضوں کی تعداد 1600 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.