• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں 1600 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

پیر 01-05-2017
in فلسطین
0
0Pala6997
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1600 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران کی بھوک ہڑتال کو آج 15 دن ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ’مجد‘ جیل میں قید مزید 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال کرنے والوں کی صف میں شامل ہوئے ہیں جس کے بعد بھوک ہڑتالی اسیران کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی قائم کردہ مشترکہ فالو اپ کمیٹی کا کہنا دو روزقبل ‘مجد‘ جیل کے مزید 100 اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا آج 15واں روز ہے۔ قیدیوں کے حوالے سے تشویش بھی لاحق ہے کیونکہ صہیونی جیلر اور تفتیش کار قیدیوں کو زدو کوب کرنے اور انہیں قید تنہائی کی سزائیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ڈائریکٹر عیسیٰ قراقع نے بتایا کہ دو ہفتوں سے جاری بھوک ہڑتال کے نتیجے میں قیدی کمزوری سے نڈھال ہیں مگر وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے حقوق اور مطالبات کی حمایت میں عالمی اور عرب ممالک کی سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے اسرائیل پر بھی دباؤ ڈالا جاسکے۔

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال سے متعلق العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے تحریک فتح کے مرکزی رہ نما جمال محیسن نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے باعث کسی اسیر کی جان کو اگرخطرہ لاحق ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ اسیران کے جائز اور آئینی وقانونی مطالبات پورے کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسیران کی صحت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے پر بدستور پابندی عاید ہے۔ وہ سردرد اور مفاصل کی تکالیف کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 بچے، 1200 مریض قیدی بھی شامل ہیں جن میں 21 کینسر اور 17 امراض قلب کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی زندانوں میں 1600 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.