مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کوÂ اس کی قید کی مدت ختم ہونے کے 16 سال بعد رہا کرتے ہی اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حمزہ درباس کو منگل کے روز صحرائی جیل النفحہ سے رہا کیا گیا تھا۔ اس کی رہائی 16 سال قید مکمل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حمزہ درباس کو رہائی کے کچھ ہی دیر بعد بیت المقدس کے مغرب میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد اسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
اسیر حمزہ درباس کو غیرمعینہ مدت کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔