• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،16 فلسطینی زیرحراست

جمعرات 31-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8423
0
SHARES
1
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی  جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران سابق اسیرہ سمیت کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی اور جنوبی اضلاع ، الخلیل شہر، بیت لحم، بیت المقدس، رام اللہ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔

صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں جامعہ الخلیل کے مرکزی کیمپیس پربھی چھاپہ مارا  جب کہ شہرمیں چھاپے کے دوران سابق اسیرہ اور طالبات رہنما سجود صالح الدراویش کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مغربی دورا میں الطبقہ میں تلاشی کے دوران مومن جمال ابو ھواش کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہر کے جنوبی قصبے یطا میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسامہ العمور کو حراست لے لیا جب کہ سابق اسیر زوھر مخامرہ کو حراستی مرکزمیں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

بیت لحم میں حوسان کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں عبداللہ شوشہ اور غسان حمامرہ کو گرفتار کیا گیا جب کہ بیت فجار میں 45 سالہ حمیدان طقاطقہ اور اس کے بھائی حاتم طقاطقہ کو، مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس میں یوسف احمد طقاطقہ، رام للہ سے محمد عریقات، بیت ریما سے المغنی الشعبی، محمد محمود طاھر البرغوثی، عمر العبد، ناجی علی الریماوی اور نزال البرغوثی کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بیشتر فلسطینی اسرائیلی فوج اور صہیونی آباد کاروں پر مزاحمتی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،16 فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.