مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں موجود قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت تلے 150 سے زائد صہیونی آباد کاروں نے مقدس مقام کے احاطے میں داخل ہو کر بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں ہونے والے اس واقعہ میں ملوث تمام افراد مغاربہ گیٹ سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے تھے۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ مہدی العباسی کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے متعدد محافظوں اور ملازمین کے کام پر آںے سے روکنے کے لئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
