• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں ایک اور فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 15 ہو گئی

پیر 25-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9646
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیت المقدس کے دفاع میں نکالی گئی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل اتوار کو دم توڑ گیا، جس کے بعد گذشتہ گذشتہ بیس دنوں میں شہداء کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت نے کہا کہ ہفتے کو ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج17 سالہ محمد سامی الدحدوح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

الدحدوح جمعہ کوشمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کے مقام پر ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اسی علاقے میں دو دیگر فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے جب کہ دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نےبتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان زکریا الکفارنہ شہید ہوگیا۔ گذشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ دو افراد جمعہ کو شہید ہوگئے جب کہ دیگر دو بعد میں اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد فلسطین میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں اب تک 15 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں ایک اور فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 15 ہو گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.