• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،15 فلسطینی گرفتار

جمعرات 11-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7132
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں  میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طولکرم پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران ایک شہری کو حراست میں لیا گیا۔

تین افراد کو نابلس میں کفر قدوم کے مقام سے حراست میں لیے گئے۔ دو کو شمالی شہر سلفیت میں کفل حارس کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ایک شہری کی گرفتاری رام اللہ میں عبوین کے مقاب سے جب کہ ایک کو قلندیا سے گرفتار کیا گیا۔

شمال مغربی بیت المقدس کے علاقے بیت سوریک سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سینیر کارکن کو حراست میں لیا گیا، دو فلسطینی شہریوں کو بیت فجار، ایک کو بیت لحم، ایک شہری کو خضر قصبے، جب کہ حوسان، اورالنبی پل سے بھی ایک فلسطینی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینی شہریوں میں  اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔ انہیں تفتیش کے لیے خفیہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے ساتھ ساتھ بازاروں میں بھی تلاشی لی۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ رنتیس شہر میں ایک دکان کو سیل کیا گیا ہے۔ اس دکان کو مبینہ طور پر فدائی حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے جنوب میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری بھی پکرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیکٹری خفیہ ادارے’شاباک‘ کی مدد سے پکڑی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،15 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.