• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 15 فلسطینی گرفتار

منگل 25-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6937
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج منگل کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن  اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی اسیران کے گھروں میں توڑپھوڑ کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس  میں عسکر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی مہم شروع کی جس میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور لوٹ مار کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشرقی نابلس میں اسرائیلی فوج کی 9 گشتی پارٹیوں نے دھاوا بولا۔ عسکر کیمپ میں تلاشی کے دوران محمود الجبجی، محمد الاسمر اسمری، جمیل الاقرع، عز الاقرع اور احمد عبد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتق کردیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں قریوت قصبے پر دھاوا بولا۔ صہیونی فوج نے شہریوں کے گھروں پر صوتی بموں سے حملہ کیا۔

ایک مقامی سماجی کارکن بشار القریوتی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے قریوت میں العین اور وسطی قصے میں شہریوں کے گھروں میں تلاشی لی۔

ادھر قریب ہی ایک دوسرے قصبے میں سیکڑوں صہیونی شرپسندوں نے  خربہ سیلون کےمقام پردھاوا بولا اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

جنین اور قلقیلیہ میں بھی اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے اچانک ناکہ بندی کرکے شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی بھی توڑپھوڑ کی۔ راہ چلتے 20 ساہ ابراہیم فوزی السعدی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 15 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.