• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی دانشور15 روزہ ریمانڈ پر عباس ملیشیا کے حوالے

جمعرات 04-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0218
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیے گئے یونیورسٹی کے پروفیسر اور ممتاز دانشور ڈاکٹر عبدالستار قاسم کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر عباس ملیشیا کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے مختلف شہروں میں ڈاکٹر قاسم کی فوری رہائی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نابلس کی ایک ماتحت عدالت نے جمعرات کو ڈاکٹر عبدالستار قاسم کو 15 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے اور ان سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالستار قاسم کو پولیس کی تحویل میں دینے کا فیصلہ ان کے وکیل دفاع کی درخواست کے برعکس ہے۔ ان کے وکیل اور انسانی حقوق کے مندوبین نے ڈاکٹر قاسم پرعائد الزامات کو محض فراڈ قرار دیا ہے۔

نابلس کی عدالت کے باہر سیکڑوں شہریوں نے ڈاکٹر عبدالستار قاسم کی گرفتاری اور ان کے غیرقانونی ٹرائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مغربی کنارے کے دوسرے شہروں رام اللہ ، الخلیل اور بیت لحم میں بھی ڈاکٹر عبدالستار قاسم کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے گذشتہ منگل کو پروفیسر عبدالستار قاسم کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔ ان پرالزم ہے کہ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف بغاوت اور ان کے قتل پراکسایا تھا تاہم وکلاء دفاع اور انسانی حقوق کے مندوبین اس الزام کی سختی سے تردید کر رہے ہیں۔

فلسطین کی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بھی آزادی اظہار رائے پر قدغنوں کے حوالے سے صہیونی ریاست کی پیروی کررہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.