مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی فورسز سے ہونے والی جھڑپوں میں 148 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسز نے جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148 فلسطینی زخمی ہو گئے۔فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
