• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’145‘شخصیات کام نیشنل کونسل کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

اتوار 29-04-2018
in فلسطین
0
0Pala6909
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ڈیڑھ سو کے قریب سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے صدر محمود عباس سے کل سوموار کو رام اللہ میں ہونے والے نیشنل کونسل کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز فلسطین نیشنل کونسل، مجلس قانون ساز کونسل اور آزاد شخصیات نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حالات میں نیشنل کونسل کا اجلاس متنازع سمجھا جائے گا۔ جب تک تمام فلسطینی دھڑوں کو نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت پرآمادہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک کونسل کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔

فلسطین کی 145 نمائندہ سیاسی شخصیات نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں صدر عباس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام فلسطینی قوتوں کو نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت پرآماد کریں، اس کے بعد کونسل کا اجلاس کسی ایسے مقام پر رکھا جائے جس پر تمام فلسطینی دھڑے متفق ہوں۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے موجودہ داخلی حالات، علاقائی اور عالمی مسائل کے تناظر میں نیشنل کونسل کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے مگر جب تک تمام فلسطینی دھڑوں اور نمائندہ قومی سیاسی جماعتوں کو اس اجلاس میں شریک نہیں کیا جاتا اس وقت تک کونسل کا اجلاس غیر مؤثر ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ فلسطینی نیشنل کونسل کا اجلاس نو سال کے تعطل کے بعد کل سوموار کو رام اللہ میں منعقد ہو رہا ہے۔اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘، اسلامی جہاد اور کئی دوسری فلسطینی جماعتوں اور سرکردہ شخصیات نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.