فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بیشتر فلسطینی صیہونی فوجیوں کی ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں سے زخمی ہو ئے، اعلان کیا ہے کہ سب سے زیادہ تریسٹھ فلسطینی بیت المقدس میں زخمی ہوئے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی طبی ٹیم کے اعلان کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اٹھتّر فلسطین زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے چودہ جولائی دو ہز ار سترہ سے جب سے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی کارروائی اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات میں اضافہ ہوا ہے، فلسطینیوں کے لئے مسجد الاقصی کے دروازے بند کر دیئے ہیں اور وہ فلسطینیوں کو مسجد میں اندر جانے سے روک رہی ہے۔
