• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جولائی میں صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر 140 بار حملے

جمعہ 04-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8137
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور واوقاف یوسف ادعیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے جولائی کے دوران مسجد اقصیٰ پر 140 حملے کیے گئے ہیں۔ ان میں 116 حملے 14 سے 27 جولائی کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران کیے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر یوسف ادعیس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پوری صہیونی ریاستی مشینری کی مدد سے مسجد اقصیٰ پر یلغار کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔ صہیونی مسجد اقصیٰ کو تنہا کرنے یا اسے یہودی معبد میں تبدیل کرنے کے مذموم عزائم کے ساتھ سرگرم عمل تھے مگر فلسطینی قوم نے صہیونیوں کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کو بہ خوبی علم ہوگیا ہوگا کہ بیت المقدس کےفلسطینی مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں اور پوری فلسطینی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ فلسطینی قبلہ اوّل کو کسی صورت میں تنہا نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ان کے ایمان اور عقیدے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو 14 سے 27 جولائی تک فلسطینیوں کے دخلے کے لیے بند کردیا تھا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر دھرنا دیا اور  مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے تک احتجاجی تحریک جاری رکھی۔

اسرائیلی حکومت نے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے باہر اسکینر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش تو فلسطینی قوم نے اسے بھی مسترد کردیا۔ آخر کار اسرائیل کو وہ تمام پابندیاں اور رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے فلسطینی قوم کے احتجاج کے سامنے جھکنا پڑا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجولائی میں صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر 140 بار حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.