• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کے کریک ڈاؤن میں 14 فلسطینی گرفتار

جمعرات 26-10-2017
in فلسطین
0
0Pala9015
0
SHARES
1
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بدھ کو تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ صیہونی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ایک پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک گاڑی ضبط کرلی جب کہ ایک گھر سے پستول برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوے کے دوران فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا اور صیہونی فوج پر سنگ باری کی۔ اس موقع پر صیہونی فوج نے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں  قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ صیہونی فوج نے جنین سے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جنین میں الحواشین، السعدیہ، الصفوری، اور الدمج کالونیوں میں چھاپے مارے۔

صیہونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران صیہونی فوج نے بہجت الصفوری، مجاھد رجا ابو لھیجاء اور محمود حاتم الالوب کو حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوج نے جنین میں محمود الناطور نامی شہری کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی لوٹ ماری اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔

الخلیل گورنری میں اسرائیلی فوج نے بیت امر میں چھاپوں کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں اسلامی جہاد کے ایک سابق اسیر وحید ابو ماریا بھی شامل ہیں جو 20 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے کے بعد کچھ ہی عرصہ قبل رہا ہوئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کے کریک ڈاؤن میں 14 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.