• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کے گھروں پر دھاوے،13 فلسطینی گرفتار

بدھ 18-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8922
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور گھروں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں 10 گھروں کا صفایا کر گئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے جنین میں حارۃ السمران، الساحہ اور دیگر مقامات پرناکے لگا کر فلسطینی شہروں کی تلاشی لی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دسیوں نشانہ باز جگہ جگہ پھیل گئے اور انہوں نے فلسطینی شہروں پر دھاتی گولیوں سے حملوں کے ساتھ گھروں میں گھس کر تلاشی بھی لی۔

جنین میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ صیہونی فورسز نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز نے جنین کیمپ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہنما الشیخ جمال ابو الھیجاء کے ایک بیٹے عاصم ابو الھیجا کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ بعد ازاں عاصم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ عاصم کو اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل رہا کیا تھا۔ یہ ان کی پانچویں گرفتاری ہے۔

ادھر مغربی جنین میں الیامون کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کی مہم کے دوران سابق اسیر علاء احمد مرعی حوشیہ کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کفر قلیل کے مقام پر تلاشی کے دوران ماجد نجم، عبدالجبار نجم اور اسیر مجدی ابو مرح کے گھروں پر چھاپے مارے۔ صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی اور اس دوران ایک فلسطینی شہری سامر ابراہیم السدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کے گھروں پر دھاوے،13 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.