• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری، مزید 13 فلسطینی گرفتار

پیر 23-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5763
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت آج سوموار کو فلسطینی شہروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی اسیر کہ والدہ سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو علی الصباح صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے شہریوں میں اسیر احمد ابو سل کی والدہ بھی شامل ہیں جنہیں العروب پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے حسب معمول دعوٰی کیا گیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیے گئے تیرہ فلسطینیوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب شہری بھی شامل ہیں۔ مطلوب فلسطینی یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری اور دیگر حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چھ فلسطینیوں کو نابلس شہر کے بلاطہ اور عسکر پناہ گزین کیمپوں سے گرفتار کیا گیا اور دیگر فلسطینیوں میں سے بعض کو شمالی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ایک فلسطینی شہری  کے گھر سے پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔ اس دوران شمالی الخلیل میں قائم العروب پناہ گزین کیمپ میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے سابق اسیر محمود الزغاریت کو دوبارہ حراست میں لے لیا جب کہ  ایک دوسرے سابق اسیر طاھر کمیل کو جنوبی جنین میں قباطیہ قصبے سے حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری، مزید 13 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.