فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر، فلسطینی محکمہ امور اسیران، انسانی حقوق کی تنظیم ’’ضمیر فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’مرکز المیزان برائے انسانی حقوق‘‘ کی طرف سے جاری کردہ Â اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں حراست میں لیے گئے شہریوں میں 18 سال سے کم عمر کے 120 بچے بھی شامل ہیں جن میں س 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹیوں سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا جب کہ غزہ ہی سے پانچ افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جن میں 48 خواتین، 11 کم عمر بچیاں،400 بچے’’مجد‘‘ اور ’’عوف‘‘ نامی فوجی جیلوں میں قید ہیں۔ 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔
