مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے گھر پرنظر بند فلسطینی رہنما اور نیشنل ایکشن گروپ کے لیڈر کی گھر پرجبری نظربندی میں مسلسل 12 بار توسیع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے نیشنل ایکشن گروپ کے لیڈر عبداللطیف غیث کی گھر پرجبری نظر بندی میں مزید توسیع کرتےہوئے انہیں 15 ستمبر 2017ء تک گھر پر نظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبداللطیف الغیث کی گھر پرنظر بندی صہیونی ریاست کی سلامتی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اسرائیل کی سلامتی اور نظام عام کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھی۔
خیال رہے کہ فلسطینی رہنما غیث کو اسرائیلی فوج نے پہلی بار 9 اکتوبر 2011ء کو پہلی بار گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔ جس میں ہرچھ ماہ کی توسیع کی جاتی رہی ہے۔
73 سالہ عبداللطیف غیث بیت المقدس کی معروف فلسطینی قومی شخصیت ہیں۔ وہ فلسطینی سماجی کارکن اور انسانی حقوق گروپ ’ضمیر‘ کے بانی ہیں۔ انہوں نے ضمیر نامی انسانی حقوق کی تنظیم سنہ 1992ء میں قائم کی تھی۔ وہی اس وقت اس تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی ہیں۔