مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور صہیونی آبادکاروں نے سوموار کی صبح مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں ہلہ بول دیا۔ حملہ آور جتھوں نے یہ کارروائی سخت ترین اسرائیلی سیکیورٹی میں سرانجام دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کے خفیہ یونٹ سے تعلق رکھنے والے 18 یونیفارمڈ اہلکارو نے مسجد اقصی پر ہلہ بولا۔ نام نہاد جائزہ وزٹ کی آڑ میں شاباک کے اہل کار مسجد کے صحن میں پھرتے رہے۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ 101 یہودی آبادکاروں نے مراکشی دروازے کی سمت سے مسجد اقصی پر حملہ کیا۔ یہ علاقہ 1967ء سے اسرائیلی انتظام وانصرام میں ہے۔
حملہ آوروں میں 37 یہودی ٹورسٹ گائیڈ تھے۔ اسرائیلی پولیس نے سوموار کے روز صبح سے ہی مراکشی دروازہ بند کر رکھا تھا۔ اعلان کے مطابق اس جگہ کو ظہر کے بعد سے عام لوگوں کے کھولا جانا تھا۔