رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 100 بچوں سمیت 500 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نومبر کے مہینے میں حراست میں لیے گئے شہریوں میں 18 سال سے کم عمر کے 110 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹیوں سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا جب کہ غزہ ہی سے پانچ افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جن میں 64 خواتین، 13 کم عمر بچیاں،400 بچے اور 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔
