• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہفتہ رفتہ: 11 فدائی حملے،9 صہیونی زخمی،87 مقامات پرمزاحمت

بدھ 09-08-2017
in فلسطین
0
0Pala5852
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطین میں انتفاضہ کارروائیوں کے دوران 9 صہیونی زخمی ہوئے۔ اس دوران 11 فدائی حملے کیے گئے جب کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان  مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 87 مقامات پر تصادم ہوا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتفاضہ القدس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی فدائی کارروائیوں میں سر فہرست 19 سالہ اسماعیل ابراہیم النعامین کی کارروائی ہے۔ یہ کارروائی الخلیل شہر کے قصبے یطا میں کی گئی جس میں  جس میں ایک صہیونی آباد کار کو چاقو گھونپا گیا۔

اس کے علاوہ گذشتہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی  زخمی ہوا۔

بیت المقدس کے الطور قصبے میں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں دو صہیونی آباد کار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں درمیانے درجے کے زخم آئے۔

الخلیل شہر میں حلحو کے مقام پر  سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا۔

ایک صہیونی فوجی الخلیل میں خرسا کے مقام پر زخمی ہوا۔ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے الخلیل شہر میں ایک فدائی حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک عتصیون چوک سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر صہیونی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملے کی تیاری کررہی تھی۔

ہفتہ رفتہ کے مزاحمتی واقعات

گذشتہ ہفتے یعنی اگست کے پہلے ہفتے کے دوران بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں نے کئی مقامات پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

یکم اگست کو بیت لحم، عیلی زھاوف صہیونی کالونی اور خلفیات کے مقام پر اسرائیلی فوج پر تین بم پھینکے گئے تاہم ان واقعات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ یکم اگست کو بیت ایل، بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور دیگر مقامات پر بھی فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی۔ یکم اگست کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 18 فلسطینی زخمی ہوئے۔

گذشتہ ہفتے فلسطینی شہریوں کی جانب سے صہیونی فوج پر پٹرول بموں سے 13 حملے کیے گئے۔

گذشتہ ہفتے ہی اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جنہیں ان کے آبائی شہروں بیت لحم اور الخلیل میں سپرد خاک کیا گیا۔

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ابھی 9 شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں۔ ان میں شہید عبدالحمید ابو سرور، محمد ناصر محمود ابو طرایرہ۔ محمد جبارہ احمد الفقیہ، رامی محمد زعیم علی العورتانی، مصباح ابو صبیح، فادی احمد القنبر، شہید عادل حسین عنکوش، براہیم ابراہیم عطا اور شہید اسامہ احمد عطا شامل ہیں۔

گرفتاریاں اور سزائیں

گذشتہ ہفتے صہیونی فوج کی جانب سے 21 بچوں سمیت 71 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ زیادہ تر گرفتاریاں الخلیل، القدس، جنین، بیت لحم، نابلس، طولکرم اور قلقیلیہ سے کی گئی ہیں۔ حراست میں لیے جانے والوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی عدالتوں سے 67 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ صہیونی ریاست کی عدالتوں سے دی گئی سزاؤں میں کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزائیں شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیل سے 13 سال بعد عبدالمنعم احمد الحسنات نامی شہری کو رہا کیا گیا۔ جب کہ رام اللہ سے فلسطینی قانون ساز کے بزرگ کن احمد ابو طیر کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والوں میں 39 سالہ دلال سعید محمد ابو الھویٰ بھی شامل ہیں۔ دلال احمد ایک سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوئیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ام الفحم کے رہائشی علاء زیود کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.