مقبوضہ غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں رقوم بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔دوسری جانب فلسطین شہریوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا، گھروں میں قیمتی سامان، فرنیچر اور برتنوں کی توڑپھوڑ کی۔ گھروں میں گھس نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔
رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں محمد المحیسری، جہاد ابو حمید اور دیب الترمسانی کو حراست میں لیا۔
جنین میں عرابہ کے مقام پرگھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
جنین میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 27 سالہ فلسطینی کے گھر میں توڑپھوڑ کی اور گھر میں لوٹ مار کے بعد اسے حراست میں لےلیا۔
تلاشی کی کارروائیوں میں محمد المحیسری، جہاد ابو حمید، ادیب الترمسانی۔ تامر طاھرہ، یزید مغیر، محمود سحو، احمد خمیس براھمہ، محمد خمیس براھمہ کو حراست میں لے لیا۔
