مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار کی شام کو فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی پر صہیونی فوج نئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا فلسطینی شہریوں نے القدس کے جنوب مشرقی قصبے العیزریہ میں ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ ابو دیس اور العیزریہ میں نکالی گئی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے مظاہرین پر دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی لہو لہان ہوگئے جنہیں بعد ازاں اسپتالوں میں داخل کرانا پڑا ہے۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ صہیونی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 23 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں امدادی کارکنوں کی طرف سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطین میں کل ملک بھر میں ’یوم اسیران‘ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت اور اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقد کیے گئے۔ کل یوم اسیران کے موقع پر اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 Â فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
