مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جمعرات کی شام کو گیارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر فلسطین کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا واقعہ مشرقی بیت المقدس می ابو دیس کے مقام پر پیش آیا۔ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس پر فلسطینی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ صہیونی فوج کی پرتشدد کارروائیوں، فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جب کہ پانچ شہری زہریلی گیس اور دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔