• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، رکن اسمبلی سمیت حماس کے 11 رہنما گرفتار

پیر 16-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5689
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن سمیت کم سے کم گیاہ اہم ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے رام اللہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران رکن پارلیمنٹ احمد مبارک ابو مالک کو حراست میں لے لیا۔ ابو مالک حماس کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے حماس رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جماعت کے مقامی رہنما الشیخ فلاح ندی ابو طاھر، مصنف اور افسانہ نگار ولید الھودلی، سابق اسیر باراہیم السبع، محمد دحلہ، محمد علی قرعان، شجاع درویش، جہاد کراجہ، محمود، عمر البرغوثی ،صائب فہمی ابو سلیم اور سابق اسیر محمد القیق کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی احمد مبارک کی گرفتاری ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی۔ احمد مبارک کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد چھ ہوگئی ہےجن میں مروان البرغوثی، احمد سعدات، محمد جمال النتشہ، نزار رمضان، محمد ابو طیر ، حسن یوسف اور سابق وزیر وصفی قبہا شامل ہیں۔

صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوٹ مار کی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی فوجیوں نے کارمی سور نامی یہودی کالونی کے جنوب میں بیت امر سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جو ظہر کے علاقے تک جاری رہا۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے 18 سالہ عبد ناصر ابو ماریا کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، رکن اسمبلی سمیت حماس کے 11 رہنما گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.