• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن 11 گرفتار

جمعرات 01-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5206
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں آج جمعرات کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 11 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار بھی کی  اور شہریوں کو زدو کوب کیا۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیاہے کہ حراست میں لیے گئے گیارہ فلسطینیوں میں گیارہ مشتبہ اشتہاری بھی شامل ہیں جن پر صہیونی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پانچ فلسطینی شہریوں کو مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ’’عزون‘‘ کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ تین فلسطینی بیت المقدس کے قریب الرام قصبے سے حراست میں لیے گئے۔

ادھر بیت المقدس میں ’صور باھر‘ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون کے صاحبزادے 17 سالہ محمد عطون کو حراست میں  لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے محمد عطون کے بیٹے کو ان کےگھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے رکن اسمبلی کے گھر میں تفتیشی کتوں کے ہمراہ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔

محمود محمود عطون اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے متعدد بار حراست میں لیے جا چکے ہیں اور وہ  گذشتہ برس 22 ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کیے گئے تھے۔

بیت المقدس میں ابو دیس، الرام اور العیزریہ کے مقامات سے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے دو کی شناخت فضل الرجبی اور حمزہ عیاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.