• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈونلڈ ٹرمپ کے’اعلان القدس‘ کے 100 دن مکمل، فلسطین میدان جنگ میں تبدیل

ہفتہ 17-03-2018
in فلسطین
0
0Pala9806
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد کل 16 مارچ کو 15 ہفتے اور 100 دن مکمل ہوگئے۔ امریکی اعلان القدس کے سو دن مکمل ہونے پر فلسطین بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کے ایک سو دن مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے شہر شہر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرآتش کرنے کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی جلائے گئے۔

بیت المقدس کو اسرائیلی فوج نے چھاؤنی میں تبدیل کررکھا تھا۔ جگہ جگہ تعینات بھاری نفری نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی تاہم اس کے باجود 50 ہزار فلسطینی قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم، رام اللہ، الخلیل، سلفیت، نابلس، قلقیلیہ اور غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

تمام شہروں میں امریکی اعلان القدس کے 100 دن مکمل ہونے پر نکالی گئی ریلیوں کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کے دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہروں میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں سے خطاب میں مقررین نے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ کے’اعلان القدس‘ کے 100 دن مکمل، فلسطین میدان جنگ میں تبدیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.