• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلیوں کو کھدائی سے روکنے پرمسجد اقصیٰ کے 10 محافظ گرفتار

منگل 28-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6587
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے فلسطینی محافظوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ فلسطینی محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں حراست میں لے کرجیلوں میں ڈالنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں کھدائی کے لیے آنے والے اسرائیلی نام نہاد آثار قدیمہ کے عملے کو روکنے پر قبلہ اوّل کے 10 پہرےداروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے 6 محافظوں کو حراست میں لے لیا تھا جن میں سے چار کو آج منگل کو رہا کیا گیا ہے جب چھ محافظ بدستور صہیونی جیل میں قید ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’وفا‘ کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں گھروں میں تلاشی کے دوران قبلہ اوّل کے محافظوں خلیل الترھونی، مہند اردیس، سامر القبانی، قاسم کمال، اسامہ سیام اور عاھد جودہ کو حراست میں لینے کے بعد بیت المقدس میں قائم ایک پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں صہیونی پولیس نے بیت المقدس میں قبلہ اوّل کے مرابطین اور محافظوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار محافظوں سلیمان ابو میالہ، لوئی ابو السعد، حمزہ نمر اور عرفات نجیب کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان فلسطینی شہریوں کو آج بیت المقدس میں اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی گرفتاری ان کی جانب سے اسرائیلی آثارقدیمہ کے عملے کو قبلہ اوّل کے قریب توڑ پھوڑ سے روکنے پر عمل میں لائی گئی۔ اسرائیلی آثار قدیمہ کے عملے کے ارکان مسجد اقصیٰ سے متصل مسجد المروانی اور اطراف میں کھدائی کے لیے داخل ہونا چاہتے تھے مگر فلسطینی محافظوں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا تھا۔ اسرائیلی آثار قدیمہ کے عملے کو روکنے کی پاداش میں صہیونی فوج نے قبلہ اوّل کے دس محافظوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا تھا جن میں سے چار کو رہا کیا گیا مگر چھ بدستور پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلیوں کو کھدائی سے روکنے پرمسجد اقصیٰ کے 10 محافظ گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.