• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 10 فلسطینی گرفتار

منگل 22-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5104
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراستی مراکز میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے بیشتر سیکیورٹی اداروں کو یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے خفیہ ادارے’شاباک‘ کے تفتیش کاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دس فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ تین فلسطینیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا تعلق اسلامی جہاد سے بتایا جاتا ہے جب کہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں رنتیس کے مقام سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا قصبے سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ ایک فلسطینی شہری کو الریحا کے العوجا قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کی گرفتاری کے نوٹس ان کے اہل خانہ کے حوالے کیے۔ تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی گئی، بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا تھا اور تلاشی کی آڑ میں نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچی سمیت 13 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.