• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن، القدس سے 10 فلسطینی گرفتار

اتوار 06-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4939
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم دس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارکیے جانے والے شہریوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ دوسری جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح قابض فورسز نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ نقدی اور زیورات کی لوٹ مار کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں دھاووں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم اور الخلیل شہرسے چار اشتہاری فلسطینیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے پانچوں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایک فلسطینی شہری کو رام اللہ میں سلواد کے مقام پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ جب کہ ایک کی گرفتاری بیت لحم میں تقوع کے مقام سے کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تین فلسطینیوں کو الخلیل شہرسے حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک حماس کا کارکن شامل ہے۔

رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے محمد حامد نامی شہری کو حراست میں لینے کے ساتھ اس کے گھر میں کھڑی گاڑی بھی ضبط کرلی۔

ادھر جنین میں قباطیہ قصبے کے قریب قائم کردہ فوجی چوکی سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ان کی شناخت ناصر طزاز اور سلیمان خزیمیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز علی الصباح بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان میں ایک سابق اسیر جہاد قوس بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن، القدس سے 10 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.