• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی شرپسندوں نے صحابی رسول حضرت عمرو بن العاص کی قبر اکھاڑ ڈالی

بدھ 18-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5702
0
SHARES
0
VIEWS

سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے جلیل القدر صحابی رسول حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا مزار اور ان کی آخری آرام گاہ اکھاڑ ڈالی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی شرپسندوں نے مغربی سلفیت میں واقع قراوہ بنی حسان قصبے میں موجود صحابی رسول حضرت عمرو بن العاص کا مزار اور ان کی قبر اکھاڑ ڈالی اورجلیل القدر صحابی کے جسد خاکی کی باقیات کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہودی اشرار نے حضرت عمربن العاص کی قبر پتھر اکھاڑ کر اس کی مٹی کھود ڈالی اور قبر پر ایک بہت بڑا سوراخ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ فاتح مصر جلیل القدر صحابی رسول حضرت عمرو بن العاص کی آخری آرام گاہ سلفیت شہر کے شمال میں تاریخی مقام دیر الضرب کے قریب واقع ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب یہودی اشرار نے فلسطین میں کسی مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ قابض صہیونی آئے روز سلفیت اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی کھلے عام بے حرمتی کرتے ہیں۔ عموما ایسے واقعات اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی اور ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.