مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی گروپوں کی جانب سے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوا بولنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہودی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ اس عید کے موقع پر مذموم ہیکل سلیمانی کی جگہ جمع ہوکر مذہبی روایات کو تازہ کریں۔
یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے قائل کرنے میں مصروف عمل گروپوں میں’’امناء جبل ھیکل‘‘، خواتین برائے جبل ہیکل، طلباء گروپ برائے جبل ہیکل، انسٹیٹیوٹ برائے ہیکل سوم، کریات اربع کالونی کے یہودی ربی گروپ اور کئی دوسری مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یہودی انتہا پسند گروپ مذہبی تہواروں کی آڑ میں آئے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیرکی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔ صہیونی ریاست اور اس کے سیکیورٹی ادارے ان یہودی شرپسندوں کو پورا تحفظ اور سیکیورٹی مہیا کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین