• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یرغمال صہیونی فوجیوں کی رہائی کا معاملہ اسرائیلی کابینہ میں زیر بحث

اتوار 01-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5527
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 2014ء کے موسم گرما میں مسلط کی گئی جنگ کے دوران مجاھدین کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اپنے فوجیوں کی بازیابی کا معاملہ ایک بار پھر زیربحث لاتے ہوئے یہودی فوجیوں کی رہائی کی کوششیں شروع کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین تجزیہ نگاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کابینہ میں مغوی فوجیوں کے معاملے کو زیربحث لا کراسرائیلی حکومت مغوی فوجیوں کے خاندانوں کی طرف سے آنے والے دباؤ کو کم کرنا چاہتی ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگاراوراسرائیلی امورکے ماہر صالح النعامی نے کہا کہ ایک طرف مغوی فوجیوں کے اہل خانہ کا حکومت پرسخت دباؤ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی کابینہ میں مغوی یہودی فوجیوں کی بازیابی کا معاملہ زیربحث لانے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ عالمی سطح پر بھی یہودی فوجیوں کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے رہائی کے لیے کوششیں ہورہی ہیں۔

اسرائیلی کابینہ میں مغوی اسرائیلی فوجیوں کا معاملہ ایک ایسے میں زیر بحث لایا گیا ہے جب حال ہی میں ترک صدر رجب ایردوآن نے اسرائیل کے ایک اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں کی فہرست کے مطابق قیدیوں کو رہا کرنے پرآمادہ ہو تو انقرہ فلسطینیوں اور حماس کےدرمیان قیدیوں کا تبادلہ کرانے کی ڈیل میں ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے چند ماہ قبل ایک فوٹیج جاری کی تھی جس میں چار یہودی فوجیوں کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔ ان کی شناخت ھدار گولڈین، شاؤل ارون، ابراہیم منگسٹو اور ھاشم بدوی السید کے ناموں سے کی گئی تھی۔ تاہم ان کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فلسطینی تجزیہ نگار صالح نعامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اپنے سپاہیوں کی بازیابی کے لیے جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ صہیونی حکومت کو اندازہ ہے کہ فوجی کارروائی نہ صرف یہودی فوجیوں کی رہائی میں ناکامی کا باعث بنے گی بلکہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی فوج داخل کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں مزید فوجیوں کو بھی یرغمال بنایا جاسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.