فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو بھیجے جانے والے ایک خط میں خاندانوں نے محمود عباس کو بتایا کہ وہ 12 اگست 2012ء کو طولکرم روڈ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے خاندان ہیں۔
انہوں نے محمود عباس سے اپیل کی کہ وہ ان کی مشکلات ختم کرتے ہوئے ان کے ماہانہ الاؤنس کو جاری کرنے کا اعلان کردیں۔
2012ء میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ایک خصوصی حکم کے تحت جاں بحق ہونے والے آٹھ فلسطینیوں کے خاندانوں کو ماہوار الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا۔