• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں فلسطینیوں کا وزیراعظم رامی الحمد اللہ سے استعفے کا مطالبہ

اتوار 09-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6719
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں رام اللہ حکومت کے ماتحت کابینہ کے سربراہ رامی الحمد اللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز ہزاروں فلسطینیوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین وزیراعظم کی جانب سے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد کمی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین میں غزہ میں صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ کے سیکڑوں ارکان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر مظاہرین سخت مشتعل اور غصے میں دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے استعفے کے لیے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ رامی الحمد اللہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔

غزہ میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل علاء نعیم نے کہا کہ  غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ان کی عزت پرحملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلواڑ کرکے امتیازی سلوک کررہی ہے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیراعظم رامی الحمد اللہ پر زور دیا کہ وہ غزہ کے ملازمین کا معاشی استحصال کرنے سے باز رہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بہ یک جنبش قلم 30 فی صد کمی کردی تھی جس پر فلسطین بھر رام اللہ حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کی  فضاء پائی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.